سندھ پولیس نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر بیان جاری کردیا

کراچی(سی این پی)سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔سندھ پولیس کے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔سندھ پولیس نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے متعلق اس ٹوئٹ کو تقریبا آدھے گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا۔کیپٹن صفدر پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں