کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(سی این پی)فواد چودھری نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری قانون کے احترام کا بیانیہ ہے، قائد کے مزار پر نعرے، غیر سنجیدہ طرز عمل پر سزا ہونی چاہیئے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قائداعظم کا مزار کم ظرف سیاسی قیادت کے کھیل کا میدان نہیں۔دوسری جانب مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرلیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں