لاہور(سی این پی) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے صدر مسلم لیگ ن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جج جواد الحسن نے قائد حزب اختلاف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب تفتیشی نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کو سوالنامہ دیا ہے جس کا ابھی جواب نہیں ملا، شہباز شریف سے تفتیش نا مکمل ہے لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔شہباز شریف نے خود دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران نیب نے صرف 15 منٹ تفتیش کی، نیب والے غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے وکیل کے مطابق شہباز شریف کی ہدایت کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔جوڈیشل ریمانڈ ہونے پر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل کی بیر ک نمبر 2 میں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا۔ بیرک نمبر 2 کی صفائی کروا کر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ یہاں 4 افراد کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اسی بیرک میں رکھا گیا تھا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی