جہاں وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو وہاں انصاف کہاں ملے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (سی این پی) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو وہاں انصاف کہاں ملے گا، نیب اب تک فیصلہ نہیں کرسکی کیسز ہیں کیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہزاروں دستاویزات عدالت میں جمع کرائے گئے جن کی حیثیت ردی کے کاغذ کی ہے، ردی کے کاغذ جمع کرا دیں مگر فیصلہ وہی آئے گا جو عدالت کو لکھ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جہاں صوبے کے اعلیٰ افسر کو اٹھا کر لیجایا جائے وہاں انصاف کی کیا امید رکھی جاسکتی ہے، صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے ہمیں کچھ معلوم نہیں، آج مسئلہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال پر کیس چلانے اور کیپٹن (ر) صفدر کو اٹھانے کا نہیں ہونا چاہیے۔مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا اب گل ودھ نہیں گئی بلکہ گل مک گئی اے، گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے، ڈھائی سال سے نیب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ن لیگ کو بدنام کرنے کیلئے کیسز بنائے جا رہے ہیں، عمران خان اور وزرا بار بار قومی اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جتنے جھوٹے مقدمے بنیں گے اتنا ہماری تحریک کو ایندھن ملے گا، سیاست انتشار میں ڈال دی گئی ہے، ہماری مسلح افواج بہت بہادر ہے، حکومت کو مقدمے بنانے سے فرصت نہیں مل رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں