بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ایف اے ٹی ایف فوری طور پر بھارت کیخلاف ٹیرر فنانسنگ و منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر اقدامات اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے صدرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوخط لکھا ، جس میں صدرایف اےٹی ایف سے بھارت کوگرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔خط میں کہا گیا کہ امریکی بینکوں کی رپورٹ کےتحت بھارت کے44بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، امریکی بینکوں نے ایف سی ای این کو بھارتی بینکوں کی تفصیلات دیدیں، فنانشل کرائمزانفورسمنٹ نیٹ ورک کو 44 بھارتی بینکوں کی تفصیلات دی گئیں، افسوس ایف اے ٹی ایف اب بھی بھارت کیخلاف کوئی اقدام اٹھانےسےگریزاں ہے۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کوصرف ایک مشتبہ ٹرانزکشن پر گرے لسٹ میں ڈال دیاگیاتھا، بھارت بلین ڈالر کے منی لانڈرنگ وٹررفنانسنگ میں ملوث پایاگیاہے، پھر بھی بھارت کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔خط میں کہا گیا کہ ایف اےٹی ایف فوری طورپربھارت کیخلاف اقدامات اٹھائے، بھارت اس وقت داعش کامرکزبن چکاہے ، جس کی پشت پناہی را کررہی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے، کیرالہ،کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی نمایاں تعداد موجودہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں القاعدہ خطےمیں حملوں کےمنصوبہ بنارہی ہے، بھارت خطے خصوصاً پاکستان،چین میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کررہاہے، بھارت دہشتگرد تنظیم آرایس ایس،داعش کےگٹھ جوڑسےپراکسی وارچاہتاہے۔خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کیا جائے،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے میں رکھنے کے لئے امتیازی سلوک برت رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں