پاک سرزمین پارٹی نے 8 نومبر کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی(سی این پی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے 8 نومبر کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں ملک کا سارا نظام آٹو پر چل رہا ہے، اس وقت ملک کو چلانے اور سنبھالنے والا کوئی نہیں۔نیب کورٹ میں غیرقانونی اراضی الاٹمنٹ کے کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا پیپلز پارٹی بارہ سالوں سے حکومت میں ہے۔ جو کچھ یہاں ہورہا وہ پیپلز پارٹی ہی کررہی ہے۔ جلسہ میں تاثر دیا گیا کہ کراچی میں کوئی مسائل نہیں۔ ہم 8 نومبر کو باغ جناح میں جلسہ کرنے جارہے ہیں۔ بتانا چاہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل کیا ہیں۔ 1100 ارب کی بات کی گیارہ روپے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے تو استعفی دیں، ایک گھنٹے میں حکومت ختم ہوجائے گی۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد مختلف باتیں سامنے آئیں۔ مزار قائد پر جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ اگر بدقسمتی سے ایسا ہوا بھی تو ایکشن جیسا ہوا وہ بھی غلط ہوا۔ اگر آئی جی سے زبردستی ایسا کروایا گیا تو افسوسناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں