سوئی سدرن گیس کمپنی بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی

کراچی(سی این پی)سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی میں گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلے سے براہ راست 2 ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملازمین کی ترقیاں بھی 3 سال کے لیے روک دی گئیں، ہر سال میرٹ اور کارکردگی بونس بھی 3 سال کے لیے روک دیے گئے۔کے الیکٹرک کے 114ارب سمیت ایس ایس جی سی کے اربوں کے بل واجب الادا ہیں۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو ذرائع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی )کے واجبات ایک کھرب سے بھی تجاوز کر گئے جبکہ کے الیکٹرک پی ایس او کی بھی کروڑوں روپے کی مقروض ہے۔ذرائع کے مطابق الیکٹرک کے واجبات کی عدم ادائیگی سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہیں، کے الیکٹرک نے واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب ،50 کروڑ ادا کرنے ہیں، کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے، جو 100ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں