سندھ پولیس کے افسران بلاول ہائوس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہائوس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کرکھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔واضح رہے کہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلی پولیس افسران نے احتجاجاََ چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں۔بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں