اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے شہباز شریف کو میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا درخواستگزار کی عمر 70 سال ہے اور وہ کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے مریض ہیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران درخواستگزار کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، پنجاب حکومت نے 2018 میں شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف مختلف مستقل بیماریوں میں مبتلا ہیں، عدالت سے استدعا ہے شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی