بلاول بھٹو کا وزیراعلی سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

کراچی(سی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں۔بلاول بھٹو نے کراچی میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجے کویقینی بنانیکی ہدایت کردی۔چیئرمین پی پی نے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ، جس میں پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں لوگ دبے ہوسکتے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ملبے میں کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔وزیر اعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں