لاہور(سی این پی)بینک آف پنجاب روزگار اسکیم کے تحت 30ارب روپے کامیاب درخواست گزاروں کو آسان شرائط پر فراہم کرے گا، جس سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین،خصوصی افراد اورخواجہ سرا مستفید ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق 30 ارب روپے کی پنجاب روزگار اسکیم کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب میں معاہدہ طے پاگیا، وزیراعلی آفس میں معاہدے پر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی جمیل احمد جمیل اوربینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی تھے ، معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب 30ارب روپے کامیاب درخواست گزاروں کوآسان شرائط پر فراہم کرے گا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کی یہ سب سے بڑی روزگاراسکیم ہے، اس سکیم کے تحت قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے ، جس سے کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ روزگاراسکیم کے ذریعے 16لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگارملے گا اور لاکھوں نوجوان معاشی طور پر خود مختارہوں گے ، قرضہ واپسی کی شرائط بھی آسان اورقابل قبول ہوں گی جبکہ 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین،خصوصی افراد اورخواجہ سرا مستفید ہوسکیں گے ۔وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد