کورونا کی دوسری لہر،خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن(سی این پی)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈائون اور دیگر سخت اقدامات کے نتیجہ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے کورونا وائرس کی وبا میں تیزی کے باعث سماجی فاصلے اور دیگر اقدامات پر ایک بار پھر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجہ میں تیل کی طلب میں کمی کا اندیشہ ہے۔ مزید برآں امریکی صدارتی انتخاب کی صورتحال نے بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے۔اس صورتحال میں برینٹ کی قیمت 35.74 ڈالر فی بیرل تک گر گئی جو گذشہ مئی کے آخر سے کم ترین سطح ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت33.64 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں