کورونا کیسزمیں اضافہ ، اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

لاہور(سی این پی) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، اسکولز بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنیکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں