لاہور(سی این پی) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی۔دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکی گئیں جب کہ شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروائے گئے۔بعد ازاں عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے 11 نومبر تک طلب کرتے ہوئے سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کردی۔دوسری جانب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر بھی سماعت کی جس دوران شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں میڈیکل سہولیات نہیں دی جا رہیں، ان کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق ان کو سہولیات نہیں دی جا رہیں۔دورانِ سماعت شہباز شریف نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے بکتر بند گاڑی میں پیش کیا گیا اور میں گاڑی میں لیٹ کر آیا ہوں جب کہ جیل میں بھی زیادہ وقت لیٹ کر گزارتا ہوں، میری گزارش ہے کہ مجھے فزیو تھراپسٹ دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کردی۔
مالی سال 25-2024کے لیے سندھ کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا
ممتاز علی شاہ نے وفاقی انشورنس محتسب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ہتک عزت کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت سپریم کورٹ میں چیلنج
فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے 5 افرد جاں بحق
پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب کا ’ٹیکس فری‘ بجٹ 25-2024 پیش
سیلز،کسٹم میں ٹیکس چھوٹ ختم کی ہے، چیئرمین ایف بی آر
بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق بنایا، وزیر خزانہ کا اعتراف
ٹیکس پر مزید ٹیکس لگانا ترقی نہیں، فاروق ستار
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری