پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائل سے متعلق بڑی خبر

کراچی(سی این پی)معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کورونا سے بچائو کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ویکسین ٹیسٹ کیا جارہا ہے ، پاکستان میں دو چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ویکسین ٹرائل کیا جارہا ہے جبکہ دونوں کمپنیوں کے چین میں فیزتھری کلینیکل ٹرائل کامیابی سے جاری ہیں۔معروف سائنسدان نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کلینیکل ٹرائل کے بعد ویکیسن کی تیاری میں6 سے 8 ماہ لگیں گے تاہم کورونا سے بچائو کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کورونا ری انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں، کورونا وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا آرہا ہے، یہ اس صورت میں نہیں،جیسے چین میں پایاگیا، کوروناوائرس غائب ہونے والانہیں، اس کیساتھ جیناسیکھناہوگا۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا سوال یہ ہے کہ جب ویکسین آئے گی تویہ نئے وائرس پرکتنی اثراندازہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں