کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام،پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی امداد

اسلام آباد(سی این پی) حکومت پاکستان کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا معاہدہ کرلیا گیا، مذکورہ گرانٹ کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی)کے ساتھ انسداد کرونا وائرس کے لیے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کا معاہدہ کرلیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین بینک پاکستان کو مذکورہ گرانٹ کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دے گا، گرانٹ کرونا سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور بائیو سیفٹی لیب کے لیے استعمال ہوگی۔اس موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور نور احمد کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی کرونا وائرس کے لیے امداد پر شکر گزار ہیں۔اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ انسداد کرونا کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں