ریاض(سی این پی) سعودی حکومت نے مختلف شاپنگ مالز میں کام کرنے والی خواتین کی مشکلات کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ تجارتی مراکز اور مالز میں بچوں کی دیکھ بھال کیلئے مراکز قائم کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سعودی وزارت بلدیہ و دیہی امور نے 40 ہزارمربع میٹر یا اس سے زیادہ بڑے تمام تجارتی مراکز اور مالز کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کم از کم 50 مربع میٹر کی جگہ مخصوص کریں اور وہاں پر خصوصی چائلڈ کیئر سینٹرز کا اہتمام کیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ان مراکز میں بچوں کی مہمان نوازی اور ان کی ضروریات کے مکمل لوازمات مہیا کئے جائیں گے۔ وزارت کی جانب سے اس ہدایت کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو مکمل بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ تجارتی مراکز میں آسانی سے خدمات انجام دے سکیں اور بچے ان کی ملازمت میں رکاوٹ نہ بنیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں کے ہر علاقے میں بڑے شاپنگ مالز قائم ہیں جہاں خواتین کے ملبوسات اور متعلقہ اشیا کی دکانوں پر خواتین ملازمت کررہی ہیں۔وزارت کی اس ہدایت سے سعودی عرب کے نجی شعبہ میں ملازمت پیشہ خواتین کے لیے کام کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے اور نجی شعبہ میں ورکنگ وومن کا تناسب بڑھانے میں مدد حاصل ہو گی۔
ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں،رانا ثنا اللہ
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا فارنزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
صدر کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قراردادیں منظور
چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ