پاک سری لنکا T-20 سیریز، لاہور پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری

لاہور(سی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر سے لاہور میں تین ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ 3 ایس ایس پیز، 13 ایس پیز، 42 ڈی ایس پیز۔ 131 انسپکٹر تعینات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 718 اپر سب آرڈینیٹس بھی فرائض سر انجام دیں گے، مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ڈولفن اسکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پیٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز تعینات ہوں گے، لاہور پولیس کو متعلقہ اداروں کی مدد حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ کراچی میں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں 5 اکتوبر سے ہوگا۔یاد رہے کہ کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ جمعے کے روز بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میچ بھی ری شیڈول کردیا گیا ہے،جوکل کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں