فلم “سئیاں”حقیقی واقعات پر مبنی ،شائقین کے دل میں جگہ بنائے گی ، فیصل عباس

اسلام آباد (سی این پی )معروف گلوکار فیصل عباس نے فلم “سئیاں”بنانے کا اعلان کر دیا ہے ،معروف گلوکار فیصل عباس نے گلوکاری کے شعبے میں سکہ جمانے کے بعد فلم انڈسٹری کا رخ کرلیا ہے اور انہوں نے حقیقی واقعات پر مبنی فلم “سئیاں”بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی ہدایت کاری کے علاوہ اسکا میوزک بھی انہوں نے ترتیب دیا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ “سئیاں”کا اہم کردار وہ خود کرینگے ۔معروف گلوکار نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ انکی کہانی حقیقت واقعات پر مبنی ہے جو شائقین کے دل میں جگہ بنائے گی اور انکی فلم “سئیاں” اندسٹری میں نمایاں نظر آئے گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ جس طرح انکے مداحوں نے انکے گانوں کو بے حد پسند کیا اور انکی حوصلہ افزائی کی اسی طرح فلم “سئیاں” کو بھی انکے قدردان کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں حقیقت پر مبنی اچھی اور معیاری فلموں کی بہت کمی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس خلاء کو پر کرکے فلم کے شائقین کو “سئیاں”کی صورت میں ایک اچھا تحفہ دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں