بوم بوم کے گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(سی این پی ) پاکستان کرکٹ کے سپر سٹار شاہد آفریدی کے گھر کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں بوم بوم نے بتایا کہ گھر میں مہمانوں اور دوستوں کیلئے الگ جگہ بنائی ہے۔ گاؤں کی طرز پر زمین پر بیٹھ کر کھانا پسند کرنیوالوں کیلئے زمین پر کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔نامور کرکٹرز یونس خان، ڈی ویلیئرز، ویرات کوہلی، سنگاکارا، شین وارن سے حاصل کی گئی شرٹس کو دیواروں پر فریم میں سجایا گیا ہے۔ 2017 کی جیتی گئی چیمپئنز ٹرافی کا بلا بھی شاہد آفریدی نے سنبھال کر رکھا ہے۔انہوں نے دوستوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور سنوکر کی ٹیبل بھی کھیلنے کیلئے رکھی ہے۔ تاریخی لمحات کی بنائی تصاویر کہانی بھی انکے گھر میں نظر آتی ہے۔سابق کوچ باب وولمر کیساتھ یادگار تصویر کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پستول کا دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے گھر کی زینت بنا کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں