ساڑھے 4 من منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،سی ٹی ڈی

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ انوسٹی گیشن نے ناردرن بائی باس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے 2 کارندوں کر گرفتار کرلیا ہے۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کیخلاف کارروائی بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران اسمگل ہونے والی ساڑھے4من منشیات برآمد کرلی گئی۔ چوہدری صفدر نے دعوی کیا ہے کہ منشیات سے حاصل رقم کالعدم جماعت کو فنڈنگ کے لیے دی جاتی تھی۔اس کارروائی میں منشیات اسمگل کرنے والے2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، برآمد منشیات بین الصوبائی منشیات فروش حاجی نور محمد کی ہے، بدنام زمانہ منشیات فروش باپ بیٹا مشترکہ طور پر ملک بھرمیں یہ کام کرتے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ یہ منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کراسمگلنگ کی جارہی تھی، منشیات فروش اس کو براستہ ناردرن بائی پاس کراچی اسمگل کررہے تھے۔چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ساڑھے4 من سے زائد منشیات کو250 پیکٹس میں تقسیم کرکے چھپایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں