چمن دھماکے میں جاں بحق مولانا حنیف کی نماز جنازہ ادا،شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال

چمن(سی این پی)گزشتہ روزچمن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے جمیعت علمائے اسلام(ف)کے رہنما مولانا حنیف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔گزشتہ روز دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے تھے۔جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قتل کے خلاف جے یو آئی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی ، اسی کال پرکوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر شہر میں بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم رہی۔چمن دھماکے کے بعد کوئٹہ میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف شاہراہوں پر پولیس اہلکار تعینات ہیں، چیکنگ اور گشت جاری ہے، گزشتہ روز چمن میں موٹر سائیکل بم دھماکے کے نتیجے میں جے یوآئی ف کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افرادشہید اور سترہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں