اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بھرتیوں کیلئے بغیر بتائے ٹیسٹ منسوخ کرنے پر امیدوار سراپا احتجاج بن گئے، امیدواروں نے نائنتھ ایونیو پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔ مذاکرات کے بعد راستے کھول دئیے گئے۔این ٹی ایس امتحانات کی منسوخی پر امیدواروں نے این ٹی ایس دفتر کا دروازہ توڑ دیا۔ امیدواروں کے احتجاج پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم خان کی سربراہی میں انتظامیہ نے امیدوارں سے مذاکرات کئے جس کے بعد امیدواروں نے احتجاج ختم کر دیا اور نائنتھ ایونیو پر ٹریفک بحال ہونے کے بعد میٹروبس بھی چلنے لگی۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ آسامیوں کے تحریری امتحانات کی منسوخی بارش کے باعث ہوئی، این ٹی ایس نے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کیے، امتحانات کی نئی تاریخ سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امتحانات کی مکمل ذمہ داری این ٹی ایس کی ہے۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ