رواں دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت کی جائے گی،عثمان بزدار

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں امسال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، پہلے مرحلے پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلی میں ارکا ن اسمبلی خرم شہزاد، ملک نواب شیر وسیر اور رضا نصراللہ نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہر شہر اور ہر گائوں کے مسائل پر نظر ہے، حل کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ہر سال نیا پاکستان منزلیں آسان کے دو فیز مکمل کئے جائیں گے۔ پنجاب میں امسال دسمبر تک 1500 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ عوام کو آمد و رفت میں سہولت کیلئے نیا پاکستان منزلیں آسان 5 سال جاری رہے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلے پر15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔نیا پاکستان منزلیں آسان کے دوسرے مرحلے کا آغاز جنوری 2020 میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں