دنیا بھرمیں امراض قلب سے ہونے والی اموات23.6ملین سالانہ تک پہنچنے کا امکان ، عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد (سی این پی)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے مطابق 2030 تک دنیا بھرمیں دل کے امراض سے ہونے والی اموات23.6ملین سالانہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس وقت عالمی سطح پر سالانہ17.3ملنی افراد دل کی بیماریوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دل کے دورہ کا شکار ہونے والے صرف30 فیصد افراد ہی طبی مراکز تک پہنچ پاتے ہیں جبکہ70 فیصد افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار29 ستمبرکو ورلڈ ہارٹ ڈے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری و غیرسرکاری اور طبی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوام کو دل کے امراض اور ان کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں