علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کے مقدمے کی تحقیقات مکمل

لاہور(سی این پی)ایف آئی اے نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر لیں، ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا،ایف آئی اے کی جانب سے دائر چالان میں گلوکارہ میشا شفیع، اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ ملزمان کو قصور وار ٹھہرا دیا گیا۔ چالان میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے، ملزمان اپنے الزامات کے حق میں کوئی شواہد پیش نہ کرسکے۔ علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر کارروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی۔ علی ظفر نے فیس بک، ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر ہونے والی کمپین سے متعلق درخواست دی تھی، انہوں نے درخواست کے ساتھ ٹویٹر اکاؤنٹس اور میسجز بھی لف لیے،پراسیکیوشن کی دو رکنی ٹیم سائبر کرائم چالان کا جائزہ لے گی، جس کے بعد چالان کو عدالت میں ارسال کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں