وزیراعظم مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے

پشاور(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لیتے ہوئے 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا نوٹس لے لیا اور شوکت یوسفزئی کے توجہ دلانے پر 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایات کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ شوکت یوسفزئی معاون خصوصی زلفی بخاری کیساتھ معاملے کوحل کریں، حکومت اورپارٹی مزدوروں کے حقوق پر کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔وزیراعظم عمران خان مزدوروں کیلئے بننے والے 2250فلیٹس کی تکمیل کا خود افتتاح کریں گے۔وزیراعظم کی شوکت یوسفزئی کومزدوروں کے معاملے پر توجہ دلانے پر شاباش دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹس بیورو کریسی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کو قومی صحت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، آزادکشمیر کے10 اضلاع میں100فیصد شہریوں کو صحت کارڈز دیئے جائیں گے ، 12 لاکھ فیملیز کیلئے کل سے صحت کارڈز بننا شروع ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں