وزیراعلی کے پی رواں سال صرف ایک بار اسمبلی آئے،جماعت اسلامی کی حمیرہ خاتون کی حاضری 100 فیصدرہی

پشاور(سی این پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں رواں سال وزیر اعلی محمود خان کی حاضری سب سے کم رہی اور وہ صرف ایک دن ہی اسمبلی آئے۔خیبر پختونخوا اسمبلی سال 2020 کے 49 اجلاس میں کون حاضر اور کون غیر حاضر رہا اس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلی محمود خان 49 اجلاس میں سے 48 اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ دوسری جانب ایم پی اے محمد علی ترکئی بھی صرف ایک ہی اجلاس میں شریک رہے جب کہ اپوزیشن لیڈر نے 37 چھٹیاں کیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی سال 2020 کے 49 اجلاس میں جماعت اسلامی کی خاتون رکن حمیرہ خاتون کی 100 فیصد حاضری رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں