150 ارکان استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی، ایاز صادق

لاہور(سی این پی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 150 ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی۔لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کی باتیں کرنے والے خود ایسا کررہے ہوں گے، (ن)لیگ کی سی ای سی میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 150 ارکان اسمبلی استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی اور اپوزیشن کے بغیر قانون سازی نہیں ہوسکتی۔سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بعد ارکان گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، لانگ مارچ اور استعفے ہمارا آخری آپشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں