شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا، انشااللہ 2 ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ اور نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکے دورتے پراہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا جبکہ 50نادراکے نئے سینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی ویکسین امپورٹ کرنیکی تیاری کررہے ہیں جبکہ 16لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرا سپروائزکرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دیناچاہتاہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو، فارن آفس سے ملکرہرایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں50 پر لے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنخواہیں میرامسئلہ نہیں میں کام چاہتاہوں، 16ہزار بندے کام کررہے ہیں جن میں سے 3 ہزار کنٹریکٹ پرہیں، غریب کا شناختی کارڈتھانے میں چیک ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانوں کانازک ایشوہے ، 8لاکھ مہاجرین رجسٹرڈہیں، چمن گیا تھا، افغان شہری آرہے تھے اورلاکھوں جارہے تھے، کسی کے پاس پاسپورٹ وغیرہ کچھ نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں وزیرہوں کسی کنٹریکٹ ملازم کونہیں نکالوں گا، یہاں بھی ایک ڈھیلا وزیر مقرر ہوا ہے، میں نے لحاظ کیا ہے۔اپوزیشن سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے آناہے توابھی آجائے،موسم ٹھیک ہے دھوپ نکلی ہوئی ہے، میں تو پہلے ہی ان سے کہتاہوں آناہے ابھی آجائوموسم بھی ٹھیک ہے،عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کر گیا تو یاد رکھنا ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں پی ڈی ایم کوسینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہاہوں، اگر انہوں نے حصہ نہیں لیناتوکیافرق پڑتاہے الیکشن کب ہوں، 12فروری سے انتخابات ہوسکتے ہیں، ہاتھ اٹھا کر ہوسکتے ہیں یا نہیں یہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے، 12فروری سے لیکر12مارچ تک کسی بھی وقت سپریم کورٹ اعلان کرسکتاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہا،مجھ سے شرط لگانی ہے تو لگالیں، پی ڈی ایم سے تو عمران خان جانے والے نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکواللہ ہی لاسکاتولائیگا، میرے جھنڈے کے پیچھے ڈنڈابھی ہے، یہ ڈنڈاان کیلئے ہے، جو عام آدمیوں کاکام نہیں کرتے بڑے لوگوں کے نیچے لگے رہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کے استعفوں سے متعلق کہا کہ پی ڈی ایم کوکوروناکی کوئی پروا نہیں، استعفی دینا ہے تو دیں درمیانی الیکشن ہوجائیں گے، یہ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں ان کی سیٹوں پرالیکشن کروادیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں