اپوزیشن استعفے دے، سینیٹ چیئرمین سے منظور کرائوں گا، اعظم سواتی کا اہم اعلان

لاہور(سی این پی)وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین سے اپوزیشن کے استعفے منظور کرائوں گا اور شکرانے پر سو دیگیں ڈی چوک پر تقسیم کرونگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن آزاد ہے اپوزیشن استعفے دے ہم الیکشن کرائیں گے۔اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین سے ان کے استعفے منظورکرائوں گا، پھر ایک سو دیگیں میں ڈی چوک پرتقسیم کروں گا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں ماں کی طرح ریلوے کے ملازمین کا خیال رکھوں گا، ہم مزدوروں کا خیال رکھیں گے تو ریلوے چلے گی، کیونکہ ریلوے کا سب سے بڑا وزیر ریلوے مزدور ہے، اگر ہمارے مزدور کی معیشت بہتر ہوگی تو ترقی آئیگی، وکٹوریہ مزاج اس ملک میں نہیں چل سکتا۔اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں جس جس وزارت میں رہا ہوں کام کرکے دکھایا ہے، ریلوے خسارے سے ضرور نکلے گی، شیخ رشید جو کام چھوڑ کر گئے ان کو آگے لیکر چلوں گا، اگرمیں نے یاتحریک انصاف نے سیاست کی تو ریلوے ڈوب جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں