جڑانوالہ(سی این پی) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں مبینہ طور پر پب جی گیم کھیلنے والے ایک نوجوان کو ذہنی توازن بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم پب جی کے جنون نے نوجوان کو اسپتال پہنچادیا، محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان کاشف کو دماغی دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق کاشف گزشتہ کئی ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا اور گزشتہ رات سے مسلسل گیم کھیلنے میں مصروف تھا آخری اسٹیج ہار کر دل برداشتہ ہوا جس کے باعث اسے دماغی دورہ پڑا۔تحیصل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالا کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق کاشف نامی نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال میں متاثرہ نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، نوجوان گیم ہارنے سے ذہنی دبائو کا شکار ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی تین نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں