اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب قرض لیا، اپوزیشن کے کیخلاف کردار ادا کرنے کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملک کو تباہ کیا گیا، ملک میں ڈاکہ ڈالنے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی، جب مافیاز حکومت چلائیں گے تو مہنگائی جاری رہے گی۔ وزیراعظم کاغذ لہرا کر کہتے ہیں یہ کارکردگی ہے، ان سے پوچھتے ہیں کہ ملکی ترقی کیلئے کیا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، کیا ڈھائی سال میں 25 لاکھ گھر دیئے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کیا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آئی۔ انہوں نے سی پیک میں کوئی ایک نیا منصوبہ تک شامل نہیں کیا۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کمیشن بنا دیئے جاتے ہیں۔
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری
میری اولین ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، گورنر پنجاب
مریم نواز کاخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
پاکستان کوریا کے تجربات سے سیکھنے کا خواہشمند ہے، وزیراعظم
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب