پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشنک کی کارروائی،مختلف شہروں میں اتائیوں کے 91 اڈے سیل

لاہور(سی این پی) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے اتائیوں کے 91 اڈے سیل کر دیے۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کارروائی کے دوران راولپنڈی اور جہلم میں 20 اتائیوں کے اڈے سیل کیے گئے۔ دوسری جانب رحیم یارخان میں اتائیوں کی 12 دکانیں، وہاڑی اور بہاولپور میں اتائیوں کے 6 اڈے، فیصل آباد اور لودھراں میں 7، 7 جب کہ شیخوپورہ، نارووال اور لاہور میں بھی اتائیوں کے 6، 6 اڈے سیل کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں