پاکستان میں بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا، پاکستان سالانہ 45 ارب مالیت کا شہد مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا جبکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار افراد روزگار حاصل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹرین سونامی منصوبے سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان شہد کی پیداوار والا ملک بننے کو تیار، شہد سے کروڑوں ڈالر آمدن ہوگی۔وزیر اعظم آج بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کریں گے، پاکستان کے 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات میں 7 اقسام کے شہد کی پیداوار ہوگی، پیداوار 12 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 70 ہزار میٹرک ٹن ہوگی۔پاکستان ہزاروں میٹرک ٹن شہد بلین ٹری سونامی ہنی کے نام سے ایکسپورٹ کر سکے گا۔پاکستان میں بیری، کیکر، پھلائی، رشین اولیو اور روبینیہ کے شہد کی پیداوار ہوگی، پاکستان سالانہ 45 ارب مالیت کا شہد مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کر سکے گا۔ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار لوگ روزگار حاصل کریں گے۔شہد کی پیداوار کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلا سود قرض ملے گا، نیشنل بینک شہریوں کو قرض فراہم کرے گا جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو تربیت بی فراہم کی جائے گی۔بلین ٹری ہنی وزارت موسمیاتی تبدیلی سمیت 4 اداروں کا مشترکہ منصوبہ ہوگا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک بھر میں شہد کی لیبارٹریز قائم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں