ملک میں 69 فیصد ہائوسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(سی این پی)سرکاری دستاویزات میں ملک میں 69 فیصد ہائوسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 8 ہزار 767 سوسائٹیوں میں سے 6 ہزار سوسائٹیاں متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ نہیں ہیں جب کہ یہ 6 ہزار سوسائٹیاں بوگس کاغذات پر بنائی گئی ہیں یا ان کے پیپرز نامکمل ہیں۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 500 سوسائٹیوں کے خلاف تقریبا 4000 فراڈ اور کرپشن کے کیسز درج ہیں جب کہ فراڈ کیسز کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔علاوہ ازیں ملک میں صرف 2 ہزار 767 ہاسنگ سوسائیٹیاں رجسٹرڈ ہیں جب کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا سائز تقریبا 15 سے 20 کھرب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں