نئی دہلی(سی این پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ڈھابے کے مالک کو اس لیے گولی مار دی گئی کیونکہ اس نے 2 نوجوانوں کو ٹھنڈی روٹی سرو کی تھی، ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ میں پیش آیا جہاں ایک ڈھابے کے مالک نے 2 نوجوانوں کو ٹھنڈی روٹی سرو کی، اس پر گاہکوں اور مالک کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق بعد ازاں ایک نوجوان نے مالک کو گولی مار دی جس سے ڈھابہ مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈھابے کا مالک اودھیش یادو بس اڈے کے سامنے جیوتی ہوٹل کے نام سے ڈھابہ چلا رہا تھا۔ گزشتہ رات ساڑھے 11 بجے کے قریب 2 نوجوان آئے اور کھانے کا آرڈر دیا۔کھانے میں ٹھنڈی روٹی دینے پر اودھیش اور نوجوانوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی، ایک نوجوان نے لائسنس یافتہ پستول نکالا اور مالک کو گولی مار دی۔پولیس کے مطابق گولی ڈھابہ مالک کو داہنی ٹانگ میں لگی، واقعے کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے جس کے باعث چھوٹی چھوٹی باتوں پر قتل و غارت کے واقعات عام ہوگئے ہیں، علاوہ ازیں حکومت مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو سزا دینے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب