ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے کورونا بل پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن(سی این پی)نومنتخب صدر جوبائیڈن اور امریکی شہریوں کا دبائو کام کر گیا، صدر ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے کورونا امدادی پیکج کے بل پر دستخط کر دیئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی پیکج پر دستخط کر کے اسے قانون کی شکل دے دی۔ اگر صدر بل پر آج دستخط نہ کرتے تو حکومت کو جزوی شٹ ڈائون کا سامنا کرنا پڑتا اور تقریبا ایک کروڑ بے روز گار امریکی امداد سے محروم رہ جاتے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کرنے سے یہ کہہ کر انکار دیا تھا کہ لوگوں کو اس سے زیادہ امداد دینی چاہیے۔ دونوں امریکی سیاسی پارٹیوں نے بل کو مشترکہ طور پر منظور کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں