کراچی(سی این پی)نیا وائرس پاکستان میں بھی آ گیا، برطانیہ سے آنے والے 3 افراد میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے آنے والے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جن میں سے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق 6 میں سے 3 میں نیا کورونا وائرس پایا گیا، ان افراد سے رابطے میں آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 کی نئی قسم برطانیہ میں کچھ عرصہ قبل سامنے آئی تھی۔ نیا وائرس پہلے کے مقابلے تیزی سے پھیلنے کے سبب زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے یہ وائرس پرانے وائرس سے زیادہ مہلک ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے وائرس کو بی ون ون سیون کا نام دیا گیا ہے جو برطانیہ کے علاوہ ڈنمارک، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی پایا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں بھی کورونا کی نئی قسم کے 6 مریض سامنے آئے ہیں، یہ افراد حال ہی میں برطانیہ سے لوٹے تھے۔
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد
گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق