کویتی اقامہ لگنے بند، 60سال سے زائد عمر کے غیرملکیوں کو کویت چھوڑنا پڑے گا

کویت سٹی(سی این پی)کویت میں نئے سال کے آغاز کے بعد 4 جنوری سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے اقامہ لگنے بند ہوجائیں گے اور انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں پیر 4 جنوری 2021 سے 60 سال سے زائد عمر والے تارکین وطن کے اقامہ لگیں گے اور نہ ہی ان کے پاس موجود اقاموں کی تجدید کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ پالیسی کا نفاذ ان 60 سال سے زائد تارکین وطن پر ہوگا جن کے پاس ثانوی ڈگری یا اس سے کم تعلیم کا سرٹیفکیٹ ہے، 4 جنوری کے بعد سے مذکورہ افراد کو ملک چھوڑنا ہوگا۔کویت میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت ثانوی ڈگری یا س سے کم تعلیم رکھنے والے 60 سال سے زائد افراد کے لیے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کو روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کرے گی اور انہیں وطن واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کو بھی یقینی بنائے گی۔خلیجی ملک میں یہ فیصلہ بغیر کسی استثنی کے نافذ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کویت ملک میں آبادیاتی عدم توازن کو دور کرنے کا خواہاں ہے جس کے نتیجے میں کویت کی غیرملکی آبادی ملک کی 70 فیصد آبادی کا حصہ بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں