لیجنڈاداکارسید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

کراچی(سی این پی) ڈرامہ اورفلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سید کمال کو مداحوں سے بچھڑے 10 سال بیت گئے، فلم اورٹی وی دونوں کے لیے ان کی یکساں خدمات ہیں۔سید کمال 27 اپریل سن 1937ء کو بھارتی شہر میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے فلمی سفر کا آغاز سن 1957ء میں معروف فلم پروڈیوسر شباب کیرانوی کی فلم ٹھنڈی سڑک سے کیا۔اداکار کمال نے پردہ سیمیں پراداکاری کے ساتھ ساتھ بطور فلم ساز و ہدایت کاربھی کئی مشہور فلمیں بنائیں۔ وہ مزاحیہ، المیہ اور رومانوی ہر قسم کے کرداروں میں جان ڈال دیتے تھے، انہیں بھارتی اداکارراج کپور سے مشابہت کی بناء پر پاکستانی راج کپور بھی کہا جاتا تھا۔کمال نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران لگ بھگ 200 فلموں میں کردار نگاری کی۔ ان کے فلمی کیرئیر میں فلم بہن بھائی، روڈ ٹو سوات، گلفروش، آشیانہ، دل نے تجھے مان لیا، گھر داما د اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔انھیں ٹیلی وڑن پر کما ل شو کے نام سے بھی کافی شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے دوران اداکار کمال نے بہترین کارکردگی پر بے شمار فلمی ایوارڈز حاصل کیے جبکہ ایک پنجابی زبان کی فلم پر بیک وقت بہترین فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔لیجنڈ اداکار یکم اکتوبرسن 2009ء کو حرکتِ قلب بند جانے کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے، فنون لطیفہ سے وابستہ ان کے ہم عصر اداکاروں کے مطابق سید کمال کی وفات سے پاکستانی فلمی صنعت کے فن کا ایک باب بند ہوگیا، ان کی گراں قدرخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں