نائب کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑڈلا

کراچی (سی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 11ویں سینچری بنانے کے ساتھ ہی بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ويرات کوہلی نے 11 سنچريوں کے ليے 82 اننگز کھيلیں جبکہ بابراعظم نے صرف 71 اننگز ميں ہدف عبور کرليا۔بابر اعظم نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 10 سال کے طویل عرصے بعد کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران حاصل کیا۔انہوں نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگ کھیلی۔چوبيس سالہ بيٹسمين نے سری لنکا کے خلاف سینچری بناکر نيشنل اسٹيڈيم کے اعزازی بورڈ پر بھی نام درج کراليا جبکہ انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی وہ کوہلی اور روہت شرما کےبعد تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بابراعظم رواں سال 62 کی اوسط اور 91 کے اسٹرائيک ريٹ سے ايک ہزار 61 رنز اسکور کرچکے ہيں .

اپنا تبصرہ بھیجیں