بابر اعظم اور عثمان شنواری کے نام نیشنل اسٹیڈیم کی اعزازی تختی میں درج

کراچی (سی این پی )فاسٹ بولر عثمان شنواری کا نام بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل کردیا گیا.سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بابر اعظم اور عثمان شنواری کے نام نیشنل اسٹیڈیم کی اعزازی تختی میں درج ہوگئے۔بابر اعظم کا نام نیشنل اسٹیڈیم میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 115رنز بنائے۔بابر اعظم 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یہ ان کے کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی جو انہوں نے 97 گیندوں پر بنائی.فاسٹ بولر عثمان شنواری کا نام بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دس اوورز میں 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز شکست دی تھی ، جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں