پی ٹی آئی حکومت نے قرض لینے میں سابق حکومت کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد(سی این پی)قرضے نہ لینے کی دعویدار حکومت نے ریکارڈ قرضے لے لئے، 28 ماہ میں 36ہزار ارب کا قرض لیا،پی ٹی آئی کی حکومت نے قرض لینے میں سابق حکومت کا ریکارڈ توڑ دیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے 35 ہزار822 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے 28 ماہ میں ن لیگ کے مقابلے میں 207 فیصد زیادہ قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم نومبر کے اختتام پر 358 کھرب 22 ارب 60 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اٹھائیس ماہ کے دوران قرضوں میں اوسطا ہر ماہ 397 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا یہ قرضہ ن لیگ کے مقابلے میں 207 فیصد زیادہ ہے۔ن لیگ کے پہلے 28 ماہ کے کے دوران قرضوں میں اوسطا ہر ماہ 129 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 358 کھرب 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔بارہ ماہ کے دوران وفاقی حکومت نے ملکی ذرائع سے 27 کھرب 80 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے۔حکومتی قرضہ کی وجہ سے ملکی قرضوں کا حجم 241 کھرب 11 ارب 20 کروڑ روپے ہو گیا۔بیرونی قرضے اس دوران 9 کھرب 91 ارب روپے کے اضافے سے 117 کھرب 11 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں