قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو قومی اسمبلی کی نشست سےڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری جو کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قاسم سوری کی رکنیت الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے 27 ستمبر کے فیصلے کی روشنی میں معطل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ا جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نے 27 ستمبر کو این اے265 کا الیکشن کالعدم قرار دےدیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیاتھا۔‏بی این پی کےحاجی لشکری رئیسانی نےقاسم سوری کےانتخاب کوچیلنج کیاتھا۔ الیکشن ٹریبونل نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا تھا۔الیکشن ٹریبونل کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں 52ہزارسےزائدووٹوں کی عدم تصدیق کی نشاندہی کی تھی۔ دوسری جانب قاسم سوری نے اپنے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ قاسم سوری کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے دائر اپیل میں کہا ہے کہ ٹریبونل کے شواہد کا جائزہ نہیں لیا، انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں ان سے منسوب نہیں ہو سکتیں، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں