جسٹس عظمت ہی براڈ شیٹ کے سربراہ ہوں گے، وزیراعظم ڈٹ گئے

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانے کے لیے آئینی ترمیم لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وزرا کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا اورحکومتی ترجمان شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی معاشی اورسیاسی صورتحال پرغور کیا گیا اور حکومتی بیانیہ سے متعلق مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،براڈشیٹ،قبضہ مافیاسمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں قبضہ مافیاسے سرکاری زمینیں خالی کرائی جائیں گی، وزیراعظم نے اس حوالے سے کہا کہ سیاست اور جمہوریت کی آڑمیں ذاتی مال بنانیکی اجازت نہیں دیں گے۔مشیرداخلہ شہزاداکبر نے سرکاری املاک پرقبضہ کرنیوالوں سے متعلق اور کھوکھربرادران،جاویدلطیف،دانیال عزیزکے سرکاری اراضی قبضہ کیسز پربریفنگ دیتے ہوئے کہا اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکرا لی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15سے20ارب کی سرکاری اراضی واگزارکرائی جاچکی ہے، واگزارکرائی گئی سرکاری اراضی مفادعامہ میں استعمال ہو گی جبکہ اجلاس میں مریم نوازکی کھوکھربرادران کی حمایت میں پریس کانفرنس پربات چیت ہوئی۔اجلاس میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کرانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا اوپن بیلٹ کیلئے آئینی ترمیم لائیں گے، سیاست عبادت ہے، ظالموں چوروں کے ساتھ کھڑنے ہونے کا نام سیاست نہیں۔اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پرترجمانوں کو بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاجب یہ اردوترجمہ کرائیں گے انہیں پتہ چل جائیگا۔براڈشیٹ کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدہی براڈشیٹ کی تحقیقات کریں گے، جسٹس ریٹائرڈعظمت سعیدمعززاوراچھی شہرت والے جج ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کاالزام لگانے والے خود فارن فنڈنگ لینے میں ملوث نکلے، فارن فنڈنگ کیس میں مولاناکوجواب دہ ہوناپڑیگا ، کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں، انہوں نے ہمارے خلاف کیس کیامگرخودپھنس گئے، چاہتے ہیں سینیٹ انتخابات شفاف ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں