وزیراعظم کرپٹ نہیں، ان کا اثر رفتہ رفتہ ہی وزیروں پر آئے گا،شبلی فراز

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا۔ شبلی فراز نے کہا کہ تھوڑی بہت اونچ نیچ جو ہو رہی ہے اس کا دارومدار آپ کے معاشرے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کلچر کے ذمہ دار کافی دہائیوں کے لوگ ہیں، ایسا نہیں ہے کہ جیسے ہی عمران خان حلف لیں گے کرپشن ختم ہو جائے گی۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تبدیلی کوئی موقع نہیں ہے، یہ ایک عمل ہے، وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں، ان کا اثر رفتہ رفتہ ہی وزیروں پر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں