آئی ایم ایف کو سمجھایا ہے کہ یہ مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کا وقت نہیں، حفیظ شیخ

اسلام آباد(سی این پی) وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو سمجھایا ہے کہ یہ مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کا وقت نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو اطمینان دینا چاہتا ہوں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت ایڈوانس اسٹیج میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سمجھایا ہے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر انڈسٹری اور معیشت کو مشکل میں ڈالیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے اخراجات کم کیے اور اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ بھی قرض نہیں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں