اسلام آباد(سی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے تحقیقات کے لیے پاکستانی پیسے کی گنگا بہائی تو اس بہتی گنگا سے میٹرکس نامی ایک غیر ملکی فرم نے بھی ہاتھ دھوئے۔نیب نے برطانیہ میں نواز شریف کے علاوہ شریف خاندن کے 8 افراد کے خلاف کرپشن کے ثبوت تلاش کرنے کے لیے براڈشیٹ کو ٹھیکہ دیا اور براڈشیٹ نے نواز شریف کی جاسوسی کا ٹھیکہ میٹرکس نامی ادارے کو دے دیا۔غیر ملکی فرم میٹرکس نے جاسوسی کے بدلے 5 لاکھ پونڈ کی بھاری رقم وصول کی جو بیکار گئی۔اس دوران میٹرکس سے وابستہ افراد نے اسلام آباد آ کر نیب حکام کو پریزینٹیشن بھی دی، میٹرکس کے ایم ڈی رابرٹ بائرن نے تحقیقات کی تصدیق کی لیکن اس پر مزید تبصر ے سے انکار کر دیا۔میٹرکس کے ایم ڈی رابرٹ بائرن نے کہا کہ نیب کا رویہ دیکھ کر اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ میٹرکس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔دوسری جانب نیب کے سابق چیئرمین جنرل امجد کے مطابق براڈشیٹ غیر ملکی اثاثوں کے ثبوت ڈھونڈنے میں ناکام رہی۔واضح رہے کہ نیب نے براڈ شیٹ کو جرمانہ ادا کرنے میں جلدی کی اور 43 لاکھ ڈالرز یعنی 69 کروڑ روپے کا وِد ہولڈنگ ٹیکس کاٹے بغیر براڈ شیٹ کو 28.7 ملین ڈالرز ادا کردیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے قومی خزانے کو 69 کروڑ کا چونا لگا نے پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔نوٹس کے مطابق جرمانے کی رقم ادا کرنے سے پہلے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کاٹنا ضروری تھا لیکن نیب نے جرمانہ ادا کرنے میں جلدی کر دی۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم