حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اراکین اسمبلی کو دبانا چاہتی ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(سی این پی)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اراکین اسمبلی کو دبانا چاہتی ہے، رکن اسمبلی کا گھر گرانے کے معاملے کو استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کون دیکھے گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کی رپورٹ حکومتی کرپشن کامنہ بولتا ثبوت ہے، ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں نظام کی تبدیلی ہے، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں۔لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی مفلوج ہوچکی، پروجیکٹ عمران خان ناکام ہوچکا ہے، حب الوطنی کے جملہ حقوق صرف عمران خان کے پاس ہیں، تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ سب چور ہیں، ملک میں بدترین کرپشن ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں